یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

ہم اس دنیا کو جنت نما کیسے بنا سکتے ہیں

تحریر: مولانا ابرار عالم (July 23, 2012)

میرے قابل محترم مسلمانوں اور غیرمسلم بھائیوں اور بہنوں!
میں آپ لوگوں کے سامنے ایک حقیقت بیا ن کرنا چاہتا ہوں۔میری درخواست ہے کہ اسے قبول کریں،اس پر عمل کریں اور اگر آپ کے پاس میرے کام سے بہتر کوئی طریقہ ہے تو مجھے بتائیے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہم تمام انسان مل کراس دنیا کو جنت نما بنا سکتے ہیں ۔ وہ اس طرح کہ دنیا کے تمام مذہبی و روحانی پیشواؤں کو جمع کرکے ان سے سچے مذہب کے بارے میں پوچھا جائے جو خالق کائنات کے نزدیک سچا ہے جس نے اس کائنات کوتخلیق کیا اورصدیوں اور سالوں سے کروڑوں سچے مسلمانوں اور شہیدوں کی نعشوں کو ترو تازہ حالت میں تازہ خون سمیت محفوظ رکھا ہے مگر کسی بھی غیر مسلم کی لاش کو محفوظ نہیں رکھا۔
تمام مذاہب کے مذہبی پیشواؤں کا اس بات پر اتفاق ہے اور وہ یہ کہتے اور مانتے ہیں کہ تمام مذاہب سچے نہیں ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ موجودہ تمام مذاہب میں سے کوئی ایک مذہب یقیناًسچا ہے۔ اس لئے اگر یہ سب مل کر ایک پلیٹ فارم پر میڈیا کے سامنے جمع ہوکرناقابل انکار دلائل سے ایک اورسچے مذہب کو دنیا والوں کے سامنے ثابت کردیں تو تمام انسان یا پھر کم از کم اربوں انسانوں کی ایک بڑی اور بھاری تعداد اس سچے مذہب میں داخل ہوجائے گی اور باقی تمام مذاہب غلط، منسوخ اور باطل ثابت ہوجائیں گے۔
اس طرح دنیا میں صرف ایک ہی سچا مذہب باقی رہ جائے گا اور ہم اس دنیا کو جنت نما بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہم مرنے کے بعد جنت میں بھی جاسکیں گے کیونکہ ہم ایک سچے مذہب کے پیروکار ہوں گے۔
مجھے امید ہے کہ مخلص لوگ اس خصوصی کام میں میری مدد کرنے کیلئے آگے بڑھیں گے۔

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


ویب سائٹ کا تعارف


سنہ 2009 سے ہم نے خالق کائنات کے وجود پر غیر جانبدار، فطری، عملی، قابل مشاہدہ ثبوتوں کے ذریعہ تحقیق کی ہے اور ان کی چھان بین کی ہے اور انہیں ایسے سچائی کے متلاشی افراد کے لئے فراہم کیا ہے جو ایک حقیقی خدا کو ڈھونڈنے کے لئے دینی کتابوں سے الجھے ہوئے ہیں لہذا اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے جہنم سے بچانے کی خاطر دین اسلام میں داخل ہوجائیں کیونکہ موت کے بعد ہمیشہ کی یقینی زندگی موجود ہے۔

تعاون یا رابطہ کرنے کے لیے


مولانا ابرار عالم پاکستانی
واٹس ایپ نمبرز
+92 333 21 00 668
+92 345 22 15 476

اسلام کے ناقابل شکست ثبوت


تروتازہ لاشیں | سرجن روح | نیچر کا خدا

© 2009 - 2022 RightfulReligion.com