ہم نیچر کے ذریعے تبلیغ کیوں کرتے ہیں؟

ہم نیچر اور اسکے برتاو کے ذریعہ ہی تبلیغ کرتے ہیں قرآن و صحیح احادیث کو تائید کے طور پر پیش کرتے ہیں کیوں کہ نیچر سو فیصد غیر جانبدار اور مسلم و غیر مسلم سب کے نزدیک قابل قبول ہے۔

کتابیں اور مذہبی پیشوا تمام انسانوں کے نزدیک قابل قبول نہیں اس لئے ان سے مذہبی اختلافات ختم نہیں ہوسکے اور صدیوں سے مذہبی جنگیں جاری ہیں حالانکہ تمام کتابوں میں لکھا ہے کہ خدا ایک ہے مگر ہم سب انسان اس ایک خدا کا نام دریافت نہیں کرسکے۔

کیا نیچر نے بتادیا کہ ایک سچے خدا کا نام کیا ہے؟

بے شک نیچر نے بتادیا کہ ایک سچے خدا کا نام صرف "اللہ" ہے