کافروں کی لاشیں بے جان اور شہداء اسلام کی لاشیں زندہ ہوتی ہیں

حیران کن تحقیق کہ کافروں کی لاشیں بے جان اور شہداء اسلام کی لاشیں زندہ و جاندار ہوتی ہیں۔


(1) قرآن کریم سورہ نمبر16،آیت نمبر 20-21
اور جن لوگوں کو یہ خدا کے سوا پکارتے ہیں وہ کوئی چیز بھی تو نہیں بناسکتے بلکہ خود ان کو اور بناتے ہیں۔
لاشیں ہیں بے جان ۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے۔


استدلال: مندرجہ بالا آیت میں اللہ تعالی نے صاف بتادیا کہ کافروں کی لاشیں بے جان ہوتی ہیں یعنی ان میں کچھ بھی زندگی کے آثار نہیں پائے جاتے چنانچہ اگر انکو چند ہفتوں کے لئے بھی زمین پر فطری حالت میں رکھ دیا جائے تو وہ بدبودار ہوکر سڑنے گلنے لگتی ہیں۔لہذا اگر کسی کی لاش فطری حالت میں سڑنے گلنے لگے تو سمجھ جائیں کہ یا تو پکا مومن نہیں تھا یا کافر تھا۔


(2) قرآن کریم سورہ نمبر2 ،آیت نمبر154 اور سورہ نمبر3 ،آیت نمبر 169-171 
اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے۔
جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کو مرے ہوئے نہ سمجھنا (وہ مرے ہوئے نہیں ہیں) بلکہ خدا کے نزدیک زندہ ہیں اور ان کو رزق مل رہا ہے ۔
جو کچھ خدا نے ان کو اپنے فضل سے بخش رکھا ہے اس میں خوش ہیں۔ اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے اور( شہید ہوکر) ان میں شامل نہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں کہ (قیامت کے دن) ان کو بھی نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے ۔
اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں۔ اور اس سے کہ خدا مومنوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔


استدلال: اوپر کی آیات سے واضح طور پر ثابت ہوا کہ کافروں کی لاشیں مردہ اور بے جان ہوتی ہیں یعنی ان میں زندگی کے کچھ بھی آثار نہیں ہوتے اسی وجہ سے ان کو آپ زمین کے اندر رکھیں یا زمین کے اوپر رکھیں یا پانی کے اندر رکھیں ہر حال میں بوسیدہ اور بدبو دار ہو جائیں گی۔ کیوں کہ سورہ نمبر 3 ،آیت نمبر91 کے مطابق تمام کفار مرنے کے بعد عذاب میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور عذاب چونکہ جسم و روح دونوں کو ہوتا ہے اسی لئے اوپر کی آیت کے مطابق ان کی لاشیں بے جان اور مردہ ہوتی ہیں۔


جبکہ شہداء اسلام کی لاشیں روحانی غذا پانے کی وجہ سے زندہ اور جاندار ہوتی ہیں۔ اسی وجہ سے ان کو آپ زمین کے اندر رکھیں یا زمین کے اوپر رکھیں یا پانی کے اندر رکھیں ہر حال میں وہ بوسیدہ اور بدبو دار ہونے سے محفوظ رہتی ہیں۔ اگر کوئی مسلم یا غیر مسلم میرے استدلال کو کسی بھی عدالت میں عملی طور پر غلط ثابت کردے تو میں دین اسلام چھوڑ دوں گا اور بر سر عام سولی پر لٹکنے کے لئے تیار ہو جاؤں گا۔


لہذا جتنا جلد ہو سکے تمام غیر مسلم مسلمان بن جائیں تاکہ مرنے کے بعد عذاب سے بچ سکیں کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں کیوں کہ اللہ کے سوا کوئی بھی آگ ، پانی، مٹی اور ہوا پر اختیار نہیں رکھتا۔


ثبوت و شواہد کے لئےwww.RightfulReligion.comکا مطالعہ کریں۔

دین اسلام کی سچائی پر نیچر کے ذریعہ اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات کو دنیا کے تمام مسلمان دنیا کی تمام زبانوں میں دنیا کے تمام غیرمسلموں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دنیا بھر کے غیرمسلم جوق در جوق دین اسلام میں داخل ہوسکیں اللہ کے حکم سے


رائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام

کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے دین اسلام کی سچائی پر ناقابلِ شکست ثبوتوں سے بھرپور اکیسویں صدی کی نایاب ویب سائٹ