ایک شخص کے ظالمانہ رویے کی وجہ سے امت کو شیعہ سنی میں تقسیم کرنا بھی بدترین ظلم ہے

بقول قرآن کریم ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں تمام مسلمانوں کی ماں ہیں۔ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ، امت مسلمہ کی ماں اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی بہن تھیں۔ اب اگر تم شیعہ لوگ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالی دو گے تو کیا ان کے بہنوئی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ،ان کی بہن ام حبیبہ رضی اللہ عنہااورامت مسلمہ کو تکلیف نہیں پہنچاؤگے؟


کیا ام حبیبہ رضی اللہ عنہا تم سب کی ماں نہیں ہیں؟ 


اگر ہیں تو کیا ماموں کو گالی دینا جائز ہوگا؟ 


امید ہے کہ فرقہ پرست پیشوا ؤں کے بہکاوے سے جان چھڑا کر راہ حق اپناؤگے۔


مجھے یزید سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی میں اس کے پیروکاروں میں سے ہوں۔ میں اسکو بد ترین ظالم مانتا ہوں لیکن کافر نہیں کہہ سکتا کیوں کہ کفر پر مرنے کا میرے پاس ثبوت نہیں۔ اس ایک شخص کے ظالمانہ رویہ کی وجہ سے امت مسلمہ کو شیعہ سنی میں تقسیم کردینا بھی بد تر ین ظلم ہوگا۔


مذہبی پیشوا اپنے دنیاوی مفادات کی خاطر غیر شعور ی یا شعور ی طورپر کافروں کے ہاتھوں فروخت ہو جاتے ہیں اور ہم عوام کو ساری زندگی اس فرقہ پرستی میں ڈال کر خود عیش کرتے اور ہم عوام کو لڑواتے ہیں۔


لہذا ہوش میں آ ؤ اور حقیقت اور سچ کو مان کر ہر قسم کی لڑائی جھگڑے اور خون خرابے سے دور رہو۔










اللہ تعالی ہم سب کو صحیح سمجھ عطا کرے آمین۔

دین اسلام کی سچائی پر نیچر کے ذریعہ اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات کو دنیا کے تمام مسلمان دنیا کی تمام زبانوں میں دنیا کے تمام غیرمسلموں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دنیا بھر کے غیرمسلم جوق در جوق دین اسلام میں داخل ہوسکیں اللہ کے حکم سے


رائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام

کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے دین اسلام کی سچائی پر ناقابلِ شکست ثبوتوں سے بھرپور اکیسویں صدی کی نایاب ویب سائٹ