اگراللہ تعالیٰ نے میری لاش کوتروتازہ ومحفوظ رکھا تو۔۔۔

دیدار کیلئے ایک وقت مقرر کردیا جائے تاکہ لوگوں اور منتظمین کو آسانی ہو۔ رات بارہ بجے تک دروازہ بند کردیا جائے اور صبح کی نماز کے بعد کھول دیا جائے۔
ہدایات برائے زائرین:
۱) اطمینان کے ساتھ آئیں، سلام کرکے چلے جائیں، دیر نہ لگائیں اورکسی کی پریشانی کا باعث نہ بنیں۔
۲) آنے کے بعد نہ جھکیں،نہ رکوع کریں، نہ سجدہ تعظیمی کریں بلکہ خاموش رہیں ورنہ مجھ سے فیض نہیں ملے گا۔
پانچ ارب غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرنا ایک عظیم ترین مقصد ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کے اندر ایمان و یقین کو مضبوط کرنا تاکہ دین پر چلنا آسان ہوجائے ایک عظیم مقصد ہے ۔لہذا اس بنا پر میں نے زمین میں دفنانے کی سنت ترک کردی تاکہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اس کے حکم سے جب میری محفوظ لاش زمین پر رہے گی تو غیر مسلم اسلام میں داخل ہوں اور مسلمان اپنی اصلاح کریں گے۔اس لئے کہ اس قابل مشاہدہ معجزہ اور کرامت کو نہ ماننا مشکل ہوگا۔محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے بھی جان بوجھ کر خانہ کعبہ کوفتنہ سے بچنے کیلئے بناء ابراہیمی پر نہیں لوٹایا اور سنت کو ترک کردیا۔جب فتنہ سے بچنے کیلئے سنت ابراہیمی کو چھوڑا جاسکتا ہے تو پانچ ارب غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرنے کیلئے بھی ترک سنت کی جاسکتی ہے اور اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔اس لئے کہ لاش اگر سڑے گلے گی نہیں توزمین پر رکھا جائے گاکیونکہ یہ مشیت الٰہی کے سبب ہوگا لیکن اگر لاش ہی سڑنے گلنے لگے گی تو دفن کردیا جائے گا ۔

دین اسلام کی سچائی پر نیچر کے ذریعہ اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات کو دنیا کے تمام مسلمان دنیا کی تمام زبانوں میں دنیا کے تمام غیرمسلموں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دنیا بھر کے غیرمسلم جوق در جوق دین اسلام میں داخل ہوسکیں اللہ کے حکم سے


رائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام

کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے دین اسلام کی سچائی پر ناقابلِ شکست ثبوتوں سے بھرپور اکیسویں صدی کی نایاب ویب سائٹ