یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

بے وقوف، بے عقل اور مذہبی ہٹ دھرم کون ہے؟

تحریر: مولانا ابرار عالم (November 13, 2013)

فرض کرو کہ میں امریکہ نہیں گیااور اسے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا مگر بہت سے ٹی وی چینل، اخبارات اور چشم دیدگواہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں ایک امریکہ نامی ملک ہے نیزمیرے چند شاگرد جو وہاں رہتے ہیں انہوں نے بھی مجھے فون پر بتایا کہ دنیا میں ایک امریکہ نام کا ملک ہے۔یہ سب جاننے کے بعدمیرے لئے ضروری ہے کہ میں امریکہ کے موجود ہونے پریقین اور اعتمادکرلوں۔

اب اگر میں تمام خبروں ،چشم دید گواہوں کے بیانات اور اپنے شاگردوں کی باتوں کا انکار کردوں تب تمام انسان یہ کہیں گے کہ میں بے وقوف ، بے عقل اورہٹ دھرم ہوں اور ان کا ایسا کہنا بالکل صحیح ہوگا کیونکہ یہ میری ذمہ داری تھی کہ یا تو میں امریکہ نامی ملک کے موجود ہونے پر خود تحقیق کرتا یا پھر ٹی وی چینل اوراخبارات کی خبروں اور چشم دید گواہوں کی باتوں پر یقین کرتا۔

بالکل اسی طرح میں نے تحقیق کی کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ کے لاکھوں صحابہ کرام اورشہدائے اسلام کی نعشیں چودہ سو سالوں سے تروتازہ حالت میں اور بہت سی نعشیں تازہ خون سمیت موجود ہیں۔

لہذا میں تمام مسلمانوں اور غیرمسلموں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ یا تو ہماری پیش کردہ تحقیقات، رپورٹس، ثبوتوں اورچشم دید گواہوں کے انٹرویوز کے بارے میں خود تحقیقات کریں یا پھر میری تحقیقات اورثبوتوں پریقین کرلیں۔ بصورت دیگر میں ان کے بارے میںیہ بات کہنے میں حق بجانب ہونگا کہ یہ لوگ بے وقوف، بے عقل اور مذہبی ہٹ دھرم ہیں۔

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


ویب سائٹ کا تعارف


سنہ 2009 سے ہم نے خالق کائنات کے وجود پر غیر جانبدار، فطری، عملی، قابل مشاہدہ ثبوتوں کے ذریعہ تحقیق کی ہے اور ان کی چھان بین کی ہے اور انہیں ایسے سچائی کے متلاشی افراد کے لئے فراہم کیا ہے جو ایک حقیقی خدا کو ڈھونڈنے کے لئے دینی کتابوں سے الجھے ہوئے ہیں لہذا اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے جہنم سے بچانے کی خاطر دین اسلام میں داخل ہوجائیں کیونکہ موت کے بعد ہمیشہ کی یقینی زندگی موجود ہے۔

تعاون یا رابطہ کرنے کے لیے


مولانا ابرار عالم پاکستانی
واٹس ایپ نمبرز
+92 333 21 00 668
+92 345 22 15 476

اسلام کے ناقابل شکست ثبوت


تروتازہ لاشیں | سرجن روح | نیچر کا خدا

© 2009 - 2022 RightfulReligion.com