یہ مضمون انگریزی زبان میں بھی موجود ہے۔

ہم کیسے تمام انسانوں کی اہم مشکلات کو ختم کرسکتے ہیں؟

تحریر: مولانا ابرار عالم (August 15, 2013)

ہم دنیا میں ہمیشہ کیلئے امن قائم نہیں کرسکتے،ہم ہمیشہ کیلئے بم بلاسٹ نہیں روک سکتے،ہم ہمیشہ کیلئے جنگیں اور ایٹمی جنگوں کو نہیں روک سکتے،ہم ہمیشہ کیلئے غربت ختم نہیں کرسکتے،ہم ہمیشہ کیلئے جہالت ختم نہیں کرسکتے اور ہم دنیا کے تمام انسانوں کی اہم مشکلات کوختم نہیں کرسکتے یہاں تک کہ ہم ہمیشہ کیلئے تمام انسانوں کیلئے ایک سچے مذہب کو غالب کردیں اور باقی تمام نامکمل، منسوخ یا باطل مذاہب کو ختم کردیں کیونکہ ایک ہی وقت میں کئی مذاہب کی موجودگی کی وجہ سے ہی دنیا میں جنگیں، غربت،جہالت اور انسانوں کی تباہی وغیر ہ ہورہی ہیں۔

تمام مذاہب کو ٹیسٹ کرنے کیلئے ہم انسانوں کو چاہئے کہ تمام مذاہب کے تمام پیروکاروں کو دعوت دیکر ان سے مطالبہ کیا جائے کہ دنیا کے میڈیا کے سامنے ایک بڑے میدان میں اپنے جسم پر بغیر کیمیکل استعمال کئے جلتی ہوئی آگ میں داخل ہوں۔جس مذہب کے پیروکار آگ میں جلنے سے محفوظ ہوں گے یہ اس مذہب کا خالق کائنات کے نزدیک سچا ہونے پر سو فیصدثبوت ہوگا اور جن مذاہب کے پیروکارآگ میں سلامت نہیں رہیں گے یہ ان تمام مذہب کے نامکمل، منسوخ یا باطل ہونے پر سو فیصد ثبوت ہوگا۔یہ ایک آسان ترین طریقہ ہے ایک سچے مذہب کو منتخب کرنے،تمام مذاہب کوٹیسٹ کرنے، تمام نامکمل، منسوخ یا باطل مذاہب کو ختم کرنے،دنیا کے مذکورہ مسائل حل کرنے اور اس دنیا کو جنت نما بنانے کیلئے۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ دین اسلام کے سچے پیروکار ہی آگ میں جاکر اللہ کے حکم پر جلنے سے محفوظ رہ سکیں گے جیسا کہ کروڑوں کی تعداد میں سچے مسلمانوں کی لاشیں زمین کے اندرصدیوں اور سالوں سے بغیر کیمیکل استعمال ہوئے تروتازہ حالت میں محفوظ ہیں۔ میں اس بات پر بھی یقین دلاتا ہوں کہ تمام مذاہب کے پیروکار بغیر کیمیکل استعمال کئے آگ میں داخل نہیں ہوں گے اور بالفرض اگر وہ داخل ہوبھی گئے تو آگ میں جل جائیں گے کیونکہ خالق کائنات یعنی اللہ تعالیٰ ان سب سے خوش نہیں ہے۔

اس لئے میں ان تمام انسانوں(مسلم یا غیر مسلم) سے گزارش کرتا ہوں جو ہمارے دئیے گئے مذکورہ حل سے اتفاق کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں اور ہمیں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک بڑا میدان اور کئی ہزار ٹن لکڑیاں اور سامان وغیرہ کا انتظام کروائیں تاکہ ہم تمام مذاہب کو ٹیسٹ کرنے کا پروگرام منعقد کرواسکیں۔

مزید تفصیلات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.RightfulReligion.com کا مطالعہ کیجئے۔

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


ویب سائٹ کا تعارف


سنہ 2009 سے ہم نے خالق کائنات کے وجود پر غیر جانبدار، فطری، عملی، قابل مشاہدہ ثبوتوں کے ذریعہ تحقیق کی ہے اور ان کی چھان بین کی ہے اور انہیں ایسے سچائی کے متلاشی افراد کے لئے فراہم کیا ہے جو ایک حقیقی خدا کو ڈھونڈنے کے لئے دینی کتابوں سے الجھے ہوئے ہیں لہذا اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے جہنم سے بچانے کی خاطر دین اسلام میں داخل ہوجائیں کیونکہ موت کے بعد ہمیشہ کی یقینی زندگی موجود ہے۔

تعاون یا رابطہ کرنے کے لیے


مولانا ابرار عالم پاکستانی
واٹس ایپ نمبرز
+92 333 21 00 668
+92 345 22 15 476

اسلام کے ناقابل شکست ثبوت


تروتازہ لاشیں | سرجن روح | نیچر کا خدا

© 2009 - 2022 RightfulReligion.com