مرزا غلام قادیانی اور اسکے پیروکارجہنم کے عذاب میں

تحریر:

موت کے وقت مرزا غلام قادیانی کو انتہائی خوفناک ہیضہ ہوا۔منہ اور مقعد دونوں راستوں سے غلاظت بہنے لگی۔اتنی بھی ہمت نہ تھی کہ رفع حاجت کیلئے لیٹرین تک جاسکے، اس لئے چارپائی کے پاس ہی غلاظت کے ڈھیر لگ گئے۔مسلسل پاخانوں اور الٹیوں نے اس قدر نچوڑ کر رکھ دیا کہ اپنی ہی غلاظت پر منہ کے بل گرااور زندگی کی بازی ہار گیا۔کائنات میں شائد ہی کسی کو ایسی ہولناک اور عبرت ناک موت آئی ہو۔تدفین تک منہ سے غلاظت بہتی رہی جسے بڑی کوشش کے باوجود بند نہ کیا جاسکا۔جس تابوت میں مرزے کا جنازہ لاہور سے قادیاں گیا، اس تابوت اور تابوت میں پڑے بھوسے(توڑی)کو حکومت نے آگ لگواکرخاکستر کرادیا تاکہ اس تابوت سے علاقہ میں کوئی بیماری نہ پھیل جائے۔
(ناقابل یقین سچے واقات، محمد انور بن اختر، ص 227)

مرزا قادیانی کی گھناؤنی شکل :
مولانا لال حسین اختر رحمتہ اللہ علیہ مرزائیوں کی نام نہاد تبلیغی اسلام میں پھنس گئے ۔ان کی بیعت کی اور سیکریٹری احمدیہ ایسوسی ایشن ایڈیٹر’پیغام صلح‘ لاہور کے اہم عہدوں پر فائز ہوئے اور آٹھ سال تک لاہور میں مرزائیوں کے مبلغ کی حیثیت سے مرزائی عقائد کی تبلیغ کرتے رہے۔ بالآخر ترک مرزائیت پر خود لکھتے ہیں :
’اللہ رب العزت نے فضل فرمایا۔1931ء کے وسط میں چند خواب دیکھے ،جن میں مرزا قادیانی کی نہایت گھناؤنی شکل دکھائی دی اور اسے بری حالت میں دیکھا۔آخر کار ان خوابوں سے متاثر ہوکرفیصلہ کیا کہ خداوند کریم کو حاظر و ناظرسمجھ کر،محبت و عداوت کو چھوڑ کرمرزا قادیانی کی مشہور تصنیفات کا مطالعہ کیا جائے۔خالی الذہن ہوکر جوں جوں مطالعہ کرتا گیا، مرزا کی صداقت مشتبہ ہوتی گئی۔یہاں تک کہ مجھے یقین کامل ہوگیا کہ مرزا قادیانی جھوٹا تھا‘۔

مرزا قادیانی جہنم کے عذاب میں:
ان خوابوں کی تفصیل مولانا عبدالرحیم اشعر کی زبانی سنئے جو حضرت موصوف کے نامور شاگرد اور رفیق سفر اور مجلس کے مناظر اسلام ہیں۔حضرت مولانا لال حسین اختر استاذی مرحوم فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ خواب میں میں نے دیکھاکہ:
’ایک رسی ہے ، جس کا ایک سرا میرے ہاتھ میں اوردوسرا مرزا قادیانی کے ہاتھ میں ہے۔وہ مجھے اپنی طرف کھینچ رہا ہے ۔خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ آئے اور انہوں نے کوئی چیز مارکر درمیان سے رسی کاٹ ڈالی۔یک دم دھڑام ہوا، میں گھبرایا تو بزرگ نے کہا کہ وہ دیکھو مرزا قادیانی جہنم میں جل رہا ہے۔میں نے دیکھا تو آگ کے الاؤ میں مرزا قادیانی جل رہا تھا اور اس کی شکل خنزیر کی سی تھی‘۔
دوسری دفعہ خواب میں دیکھا کہ:
’جہنم میں مرزا قادیانی خنزیر کی شکل میں رسیوں سے جکڑا ہوا جل رہا ہے۔میں ڈر گیا۔ غیب سے آواز آئی کہ یہ شخص مرزا قادیانی ہے اور اس کے ماننے والے سب اسی طرح جلیں گے۔ تم بچ جاؤ۔چنانچہ یکم جنوری1932ء کو مرزائیت سے تائب ہوکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا‘۔
(ناقابل یقین سچے واقات، محمد انور بن اختر، ص 228)

مرزا قادیانی باؤلے کتے کی شکل میں:
حضرت میاں شیر محمد شرق پوری رحمتہ اللہ علیہ نے ایک دفعہ مراقبہ کیا اور مرزا قادیانی کو قبر میں باؤلے کتے کی شکل میں دیکھا کہ اس کے منہ سے جھاگ نکل رہی ہے اور وہ انتہائی خوفناک آوازیں نکال رہا ہے۔بڑی پھرتی سے گھوم گھوم کر منہ سے دم پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔غصہ میں آکرکبھی اپنی ٹانگوں کو کاٹتا ہے اور کبھی سرزمین پرپٹختا ہے۔اللہ اس لعین کے عذاب میں مزید اضافہ فرمائے۔آمین۔
(ناقابل یقین سچے واقات، محمد انور بن اختر، ص 229)

مرزا قادیانی کے پیروکار کتے کی شکل میں:
مولانا عتیق الرحمن چنیوٹی مرحوم پہلے قادیانی تھے۔بعد میں اللہ کے فضل سے مسلمان ہوگئے۔مولانا مرحوم اپنے مسلمان ہونے کا واقعہ سنایا کرتے تھے۔
’ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ میں قادیان میں مرزا قادیانی کے گھر سے چوک کی طرف آرہا ہوں۔چوک میں میں نے دیکھا کہ بہت سے لوگ ایک دائرے کی صورت میں اس طرح کھڑے ہیں کہ گویاکسی مداری کا تماشہ دیکھ رہے ہوں۔ان لوگوں کے درمیان میں کچھ لوگ کھڑے ہیں، جن کے دھڑ تو انسانوں جیسے ہیں لیکن منہ کتوں جیسے ہیں اور وہ آسمان کی طرف منہ اٹھاکر چیخ چیخ کر رورہے ہیں۔مجمع کے تمام لوگ انہیں حیرانی سے دیکھ رہے ہیں۔میں نے ایک شخص کا کاندھا ہلاکر اس سے پوچھا کہ یہ لوگ کون ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ یہ مرزا قادیانی کے مرید ہیں۔پھر میں خواب سے بیدار ہوگیا۔خوف کے مارے میرا جسم پسینے سے شرابور تھا۔میں نے فوراً توبہ کی اور اعلاناً مسلمان ہوگیا۔‘
(ناقابل یقین سچے واقات، محمد انور بن اختر، ص 234)



Subscribe YouTube Channel

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


ویب سائٹ کا تعارف


سنہ 2009 سے ہم نے خالق کائنات کے وجود پر غیر جانبدار، فطری، عملی، قابل مشاہدہ ثبوتوں کے ذریعہ تحقیق کی ہے اور ان کی چھان بین کی ہے اور انہیں ایسے سچائی کے متلاشی افراد کے لئے فراہم کیا ہے جو ایک حقیقی خدا کو ڈھونڈنے کے لئے دینی کتابوں سے الجھے ہوئے ہیں لہذا اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے جہنم سے بچانے کی خاطر دین اسلام میں داخل ہوجائیں کیونکہ موت کے بعد ہمیشہ کی یقینی زندگی موجود ہے۔

تعاون یا رابطہ کرنے کے لیے


مولانا ابرار عالم پاکستانی
واٹس ایپ نمبرز
+92 333 21 00 668
+92 345 22 15 476

اسلام کے ناقابل شکست ثبوت


تروتازہ لاشیں | سرجن روح | نیچر کا خدا

© 2009 - 2022 RightfulReligion.com