امام حسین رضی اللہ عنہ کا کٹا ہوا سر مبارک دیکھ کرراہب مسلمان ہوگیا

تحریر: ذیشان ارشد (August 18, 2016)

Monk Became Muslim After Seeing Severed Head of Imam Hussain (RA)

اس واقعہ پر تبصرہ:

جس طرح حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا کٹا ہوا سر مبارک دیکھ کر راہب مسلمان ہوگیا اسی طرح اگر آج صرف چند شہدائے اسلام کی تروتازہ نعشیں زمین کے اوپر رکھ دی جائیں اور دنیا بھر کے غیر مسلموں کو دعوت عام دی جائے کہ وہ دین اسلام  کی صداقت (سورہ البقرہ آیت154اور سورہ آل عمران آیت169-171) کا عملی جیتا جاگتا ثبوت اپنی آنکھوں سے دیکھیں تو ایک دو نہیں بلکہ دین حق کے متلاشی کروڑوں اربوں غیر مسلموں کو آسانی سے مسلمان بنایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ روشن دلیل آنکھوں سے دیکھ کر اطمینان قلب حاصل ہوجاتا ہے ، اس دلیل پر جادوکا الزام بھی ثابت نہیں ہوسکتا اور آج عالمی میڈیا کی بدولت دنیا ایک گھر نما بن چکی ہے۔

ہماری تحقیق کے مطابق شہدائے اسلام ، اولیا ء اللہ اور سچے مومنین و مومنات کی کروڑوں کی تعداد میں ایسی لاشیں ہیں جو قبروں میں صدیوں سے سڑنے گلنے سے محفوظ ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف دین اسلام ہی خالق کائنات کے نزدیک قابل قبول دین و مذہب ہے اور دیگر ادیان و مذاہب نامکمل، منسوخ یا باطل ہیں کیونکہ انکے پیروکاروں میں سے کسی ایک کی لاش بھی حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کر اب تک تروتازہ نہیں رہی اور نہ رہتی ہے۔

بس اب صرف اس بات کی کمی رہ گئی ہے کہ مخلص اور مخیر مسلمان حضرات آگے بڑھیں اور ان دلائل کو دنیا بھر کے غیر مسلموں تک پہنچانے کی تشہیر کریں۔  

مزید دلائل کیلئے www.rightfulreligion.com کا مطالعہ کیجئے۔



Subscribe YouTube Channel

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


رابطہ نمبرز

+92 333 2100 668
+92 345 2215 476

رائٹ فل ریلیجن

ہم نے ناقابل شکست معجزات کے ذریعہ ہمیشہ کے لیے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف اسلام سچا دین ہے۔