دمشق میں شیخ محمد ایوب طاہر کردی رحمتہ اللہ علیہ کا پاؤں قبر سے باہر صدیوں سے محفوظ

تحریر: ذیشان ارشد (June 23, 2016)

شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں آج سے چند سال پہلے نورانی بابا (بلوچستان،پاکستان) کے مزار پر ایک شخص نے میرے استاد مولاناابرار عالم کو بتایا تھا۔چونکہ انٹرنیٹ پر شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں معلومات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے مجھے اس معاملے پر تحقیقات کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و توفیق سے کامیابی حاصل ہوئی۔

شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کی لاش تروتازہ حالت میں صدیوں سے قبر میں محفوظ ہے جس کا پاؤں قبر سے باہر موجودہے اور اسکی تصدیق دمشق کے رہنے والے بھی کرتے ہیں۔ملک شام کی موجودہ صورتحال (2016)جنگ کی وجہ سے سفر کیلئے خطرناک ہے اس لئے فی الحال سفر کرنا انتہائی مشکل ہے لہذا اس سلسلے میں کئی ماہ تحقیقات کے بعد جو معلومات مجھے حاصل ہوئیں وہ میں آپ لوگوں تک پہنچارہا ہوں۔

عینی شاہد ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کا سفر: 
ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ اکیسوی صدی کی مشہوربین الاقوامی شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری کے والد گرامی ہیں ۔ڈاکٹر فریدالدین قادری صاحب نے زندگی کے آخر میں 1966-1967میں دو سفر کئے اور اپنی کتاب ’سفرنامہ ‘میں ان کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔یہ کتاب فروری 1993میں ادارہ منہاج القران کے تحت شائع ہوئی۔اس کتاب کے صفحہ نمبر54پر تفصیلات ان ہی کی زبانی پڑھئے۔

      

عینی شاہد مولانا عبدالرحمان نعیمی کا سفر اور پاؤں کا کٹا ہوا ناخن مبارک:
مجھے اس سلسلے میں مفتی اشرف القادری صاحب (گجرات ،پاکستان) کا ایک ویڈیوبیان حاصل ہوا جس میں انہوں نے اپنے شاگرد مولانا عبدالرحمان نعیمی صاحب کے حوالے سے شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کے پاؤں کے ناخن کی تفصیلات بیان کی ہیں ۔اس پاؤں کے بارے میں مفتی صاحب کا بیان موجود ہے جو یہاں پیش خدمت ہے۔


یہ ناخن اب بھی مفتی صاحب کے پاس موجودہے ۔ہماری کوشش تھی کہ کسی طرح مولانا عبدالرحمان نعیمی صاحب کا ایڈریس حاصل ہوجائے تاکہ ان سے ملکر مزید تفصیلات حاصل کی جائیں چونکہ وہی اس پاؤں کے عینی شاہد تھے مگر وہ کافی عرصہ سے مفتی اشرف صاحب سے رابطہ میں نہیں تھے اس لئے ہمیں ان کا ایڈریس حاصل نہ ہوسکا ۔آپ مفتی اشرف قادری صاحب سے مولانا ابرار عالم کی گفتگو سن سکتے ہیں۔

بابا شیخ محمد ایوب طاہر کردی رحمتہ اللہ علیہ کا ایڈریس اور دیگر نقشہ جات:
ملک شام کے دارالحکومت شہر دمشق میں قاسیون پہاڑ کے دامن میں محلہ اکرادالایوبیہ کے باغیچے میں ایک کمرے کے اندر بابا شیخ محمد ایوب طاہر کردی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار ہے ۔اس جگہ کے باہر کی تصویر مجھے دمشق کے رہنے والے ایک ساتھی ’بلال طحہ‘ نے فیس بک سے دی۔

میری مزید تحقیقات کے مطابق یہ جگہ جامع ابوالنور کے قریب شارع اسدالدین روڈ پر واقع ہے۔جامع ابوالنور مشہور زمانہ شیخ اکبر محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے بہت قریب ہے اور یہ عبدالغنی انابلسی روڈ پرواقع ہے۔اس جگہ کے حوالے سے کچھ تصاویر گوگل میپ کے ذریعے حاصل کی ہیں ۔


خلاصہ تحقیقات:
بہرحال شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کے پاؤں کے بارے میں پچاس سال پرانی کتاب میں لکھے گئے واقعہ پر اس قدر شواہد ملنا ،مزار اور جگہ کا ایڈریس صحیح ہونانیز دمشق کے کچھ مسلمانوں سے اس کی تصدیق ہونا وغیرہ اس بات کی مزید تائید کرتا ہے کہ اگرچہ روایات میں کچھ اختلاف ضرور ہے مگر شیخ ایوب کردی رحمتہ اللہ علیہ کے پاؤں کا قبر سے باہر ہونا بالکل درست ہے ۔اگر آپ کو اب بھی اس پر یقین نہیں تو پھر دمشق کا سفر کیجئے اور خود اس پر تحقیقات کریں۔

آخر میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ انکار کرنے والوں کیلئے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہی لہذا ہٹ دھرم انسانوں کیلئے یہ دلیل بھی اہمیت نہ رکھے گی البتہ سچے دین کی تلاش والوں کیلئے اللہ کے وجود اور قدرت پر یہ بھی ایک نشانی ہے ۔



Subscribe YouTube Channel

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


رابطہ نمبرز

+92 333 2100 668
+92 345 2215 476

رائٹ فل ریلیجن

ہم نے ناقابل شکست معجزات کے ذریعہ ہمیشہ کے لیے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف اسلام سچا دین ہے۔