حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کی تروتازہ نعشیں

تحریر: ذیشان ارشد (April 04, 2010)

مسلمانوں میں اس واقعہ کے حوالے سے شک و شبہات پائے جاتے ہیں کہ یہ واقعہ سو فیصد سچا ہے یا جھوٹا لیکن اس واقعہ پر تحقیقات کرنے کے دوران جو کچھ ثبوت و شواہد میرے ہاتھ لگے انہیں اس حوالے سے آپ کے سامنے پیش کررہا ہوں اس کے بعد آپ کا دل چاہے تو انہیں تسلیم کریں اور اگر آپ کا دل نہ چاہے تو بے شک انکار کریں مگر یہ بات سو فیصد طے شدہ اٹل حقیقت ہے کہ موت کے بعد تمام نیک مسلمانوں کی لاشیں ان کی قبروں کے اندر تروتازہ اور سلامت رہتی ہیں اللہ کے حکم سے۔

روزنامہ امت اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق اس واقعہ کی تفصیلات

Fresh Dead Bodies of 2 companions of Prophet Muhammad (PBUH) in Iraq

اس واقعہ سے متعلق ثبوت و شواہد

صحابہ کرام کے حوالے سے منسوب تصویر

اس تصویر کے حوالے سے دعوی ہے کہ اس میں دونوں صحابہ کرام کی جسم ہیں جس کے لیے تیروں کے رخ سے نشاندہی کی گئی ہے۔ اب اس بات میں کتنی سچائی ہے اس کا صحیح علم اللہ ہی کو ہے۔

روزنامہ جنگ پاکستان

مجھے اپنی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ  7 جون 1970 کے دن روزنامہ جنگ پاکستان میں اس واقعہ کی خبر شائع ہوئی تھی لیکن مجھے انٹرنیٹ کے ذریعہ اس حوالے سے کوئی ثبوت حاصل نہ ہوسکا۔ اگر آپ روزنامہ جنگ سے تعلق رکھتے ہیں یا کوئی جاننے والا ہے تو آپ اس حوالے سے مزید تصدیق کرسکتے ہیں۔

مفتی تقی عثمانی صاحب کی کتاب جہان دیدہ

پاکستان کے مشہور اور معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی صاحب نے عراق کا سفر کیا تھا جہاں انہوں نے یہ واقعہ وہاں کے ڈائیریکٹر پبلک ریلیشن خیراللہ حدیثی سے سن کر اپنی کتاب جہان دیدہ میں لکھا ہوا ہے۔ یہ واقعہ ان کی کتاب کے صفحہ نمبر 55 پر موجود ہے۔

شاہ صاحب (عینی شاہد)

17 اکتوبر 2013 کے دن میں ڈیرہ اسماعیل خان سے سہیل احمد شاہ جیلانی صاحب نے مجھے فون کرکے بتایا کہ وہ اس واقعہ کے عینی شاہد "شاہ صاحب" سے ذاتی طور پر مل چکے ہیں جن کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے اور سو سال سے ذیادہ عمر ہے۔ ان کے مطابق شاہ صاحب اس واقعہ کے وقت عراق میں تھے اور انہوں نے حضرت محمدﷺ کے ایک صحابی کے تروتازہ جسم کے ماتھے پر بوسہ دیا تھا۔ آپ سہیل احمد صاحب کے ساتھ میری گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ سن سکتے ہیں۔

واقعہ کی اوریجنل ویڈیو فوٹیج

تحقیق کے دوران میری ملاقات انٹرنیٹ کے ذریعہ ایک ستر سال سے ذائد عمر کے بزرگ سے ہوئی۔ ان کا نک نیم "علم سیکر" تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کے پاس واقعہ صحابہ کرام کے اس واقعہ کی اصلی ویڈیو فوٹیج موجود ہے اور وہ ان میں سے ایک ہیں۔ یہ بات سنتے ہی میرے دل میں اس ویڈیو فوٹیج کو حاصل کرنے کی خواہش بڑھ گئی اور میں نے ان سے ویڈیو کے لیے اصرار کیا اور انہیں بتایا کہ اسلام کو غالب کرنے کے لیے اس ویڈیو کی بطور ثبوت کتنی اہمیت ہے۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ اس بات کا فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے روحانی استاد سے اجازت لیں گے لیکن اس کے بعد انہوں نے مجھ سے بات چیت ختم کردی اور میرے مزید کسی پیغام کا جواب نہیں دیا لہذا انہوں نے جو بات مجھے بتائی وہ سچ تھی یا جھوٹ، یہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ 

شاہ تراب الحق قادری کا بیان

سید شاہ تراب الحق قادری صاحب کے بیان سے مجھے اس بات کا علم ہوا کہ صحابہ کرام کی تروتازہ لاشوں سے متعلق ویڈیو فوٹیج کو غیرمسلموں نے سازش کے تحت ختم کردیا تھا تاکہ اس واقعہ کی ویڈیو دنیا بھر کے غیرمسلموں تک نہ پہنچ سکے اور اس کام کے لیے انہوں نے بہت سا مال خرچ کیا۔ شاہ صاحب کا آڈیو بیان موجود ہے جس کے ذریعہ آپ خود اس حوالے سے تفصیلات سن سکتے ہیں۔

خلاصہ تحقیات

الحمدللہ اس واقعہ کے حوالے سے دستیاب ثبوت و شواہد اور میرے ذاتی تجربات کی روشنی میں مجھے سو فیصد یقین ہے کہ یہ اللہ کے فضل سے ایک سچا واقعہ ہے مگر ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اب یہ واقعہ تقریبا ایک صدی پرانا ہے اس لیے بہت سے عینی شاہد یقینا مرچکے ہوں گے۔

بہرحال میں نے اپنی تحقیات کے دوران معلوم ہونے والے مزید لوگوں کا ذکر نہیں کیا کیونکہ مجھے ان کے رابطے کی تفصیلات یا ان سے جوابات نہیں مل سکے۔ البتہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی دنیا بھر میں ہزاروں مسلمانوں اور غیرمسلموں نے اپنی آنکھوں سے حضرت محمدﷺ کے سچے اور نیک مسلم پیروکاروں کی تروتازہ لاشوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور تروتازہ لاشوں کے حوالے سے آپ ثبوت و شواہد یوٹیوب چینل پر خود دیکھ اور سن سکتے ہیں۔

جو لوگ اپنی عقل سے کام لیتے ہیں وہ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ بے شک اللہ جو چاہے کر سکتا ہے اور وہ کائنات کے نظام کا خالق اور کنٹرولر ہے اس لیے اس نے فزکس سائنس کے قوانین کو بدل دیا۔

بے شک اللہ اس کائنات کا سچا خدا ہے اور وہ جسے چاہے بغیر کیمیکل استعمال ہوئے اس کی قبر کے اندر یا زمین کے اوپر یا سمندر کے اندر یا ہواوں کے اندر یا کیڑے مکوڑوں یا درند پرند چرند کے درمیان محفوظ اور تروتازہ رکھ سکتا ہے لیکن ایسا وہ صرف نیک مسلمانوں کی لاشوں کے ساتھ کرتا ہے، کافروں اور منافقین کی لاشوں کو سڑنے گلنے دیتا ہے کیونکہ اللہ ان سے ان کے برے اعمال کے سبب ناراض ہے۔

کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟

اگر آپ اس واقعہ کے عینی شاہد ہیں یا کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو اس واقعہ کا عینی شاہد ہے تو آپ انٹرویو کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں یا اگر آپ کے پاس اس واقعہ کے بارے میں کوئی ثبوت ہے تو بلا جھجھک ہم سے رابطہ کریں، شکریہ

Powered by Froala Editor



Subscribe YouTube Channel

نیچر کے غیرجانبدار ناقابل شکست ثبوتوں کو دنیا بھر کے تمام غیرمسلموں تک مختلف زبانوں میں پہنچانے اور انہیں سمجھانے کے لیے دنیا بھر میں موجود تمام مخلص مسلمان اپنے وسائل و ذرائع کو بھرپور استعمال کریں تاکہ غیرمسلم اللہ کے کھلے معجزات دیکھ کر جوق در جوق اسلام میں داخل ہونا شروع ہوسکیں اللہ کے حکم سے نیز آپ ہمارے ساتھ تعاون کرنے یا کام کرنے کے لئے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


رابطہ نمبرز

+92 333 2100 668
+92 345 2215 476

رائٹ فل ریلیجن

ہم نے ناقابل شکست معجزات کے ذریعہ ہمیشہ کے لیے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف اسلام سچا دین ہے۔