چودہ سو برس بعد محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے والد حضرت عبداللہ کی نعش قبر سے صحیح حالت میں برآمد

تحریر: ذیشان ارشد (March 01, 2016)

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع کے سلسلہ میں کی جانے والی کھدائی کے دوران حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد محترم حضرت عبداللہ بن عبدالمطلب کا جسد مبارک جس کو دفن کئے چودہ سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے، بالکل صحیح و سالم حالت میں برآمد ہوا۔علاوہ ازیں صحابی رسول حضرت مالک بن سوفائی رضی اللہ عنہ کے علاوہ دیگر چھ صحابہ کرام کے جسد مبارک بھی اصلی حالت میں پائے گئے جنہیں جنت البقیع میں نہایت عزت کے ساتھ دفنایا گیا۔
(سنت نبوی اور جدید سائنس ، ج3،ص325)

اللہ اکبر! کیا شان ہے حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کی۔وہ تمام مسلمان جو اللہ کے محبوب محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کو غیر مسلم قرار دینے پر اپنا زور لگاتے ہیں انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ۔میں ایسے نام نہاد مسلمانو ں سے اتنا عرض کروں گا کہ وہ اللہ سے معافی مانگیں اور حضور کریم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کے خلاف اپنے قلمی، زبانی اور عملی کاوشیں ترک کردیں ورنہ موت کے بعد درد ناک سزا کیلئے تیار رہیں۔

یہ واقعہ صرف والد محترم کا ہے مگر اس کی روشنی میں میں پورے اعتماد اور یقین کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ رحمتہ اللہ علیہ کا جسد مبارک بھی انکی قبر میں انشاء اللہ صحیح و سالم اور تروتازہ حالت میں موجود ہوگا کیونکہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے والدین دین اسلام کے پیروکار اور سچے مسلمان تھے۔اگرچہ دین اسلام مکمل حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ہوا مگر حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے پہلے بھی اللہ کا صرف ایک ہی دین رہا ہے اور وہ صرف اسلام ہے نیز تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور انکے سچے پیروکار اسلام ہی کے پیروکار اور مسلمان تھے۔



Subscribe YouTube Channel

دین اسلام کی سچائی پر نیچر کے ذریعہ اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات کو دنیا کے تمام مسلمان دنیا کی تمام زبانوں میں دنیا کے تمام غیرمسلموں تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کریں تاکہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ کر دنیا بھر کے غیرمسلم جوق در جوق دین اسلام میں داخل ہوسکیں اللہ کے حکم سے


رائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام

کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے دین اسلام کی سچائی پر ناقابلِ شکست ثبوتوں سے بھرپور اکیسویں صدی کی نایاب ویب سائٹ