سعودی عرب: کھدائی کے دوران 150برس پرانی لاشیں صحیح سلامت حالت میں برآمد
تحریر: ذیشان ارشد (March 01, 2016)
کراچی (پ ر) سعودی عرب کے جنوب مغربی سیاحتی شہر منطقہ عسیر کے علاقے خمیس مشیط میں کھدائی کے دوران 150برس پرانی نعشیں صحیح سلامت حالت میں ملی ہیں۔ روزنامہ امت نے ایک عرب جریدے کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ تروتازہ اور منور چہروں والے افراد کی میتیں ہر قسم کے گردوغبار سے پاک اور خوشبو سے معطر تھیں۔ ان میتوں کی ہزاروں افراد نے جاکر زیارت کی۔
بحوالہ نوائے وقت