حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی تروتازہ لاش سے تازہ خون نکلنا
تحریر: ذیشان ارشد (February 18, 2016)
جب حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنی حکومت کے دوران مدینہ منورہ کے اندر نہریں کھودنے کا حکم دیا تو ایک نہر حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے مزار اقدس کے پہلو میں نکل رہی تھی۔ لاعلمی میں اچانک نہر کھودنے والوں کا پھاوڑا آپ کے قدم مبارک پر پڑ گیا اور آپ کا پاؤں کٹ گیا تو اس سے تازہ خون بہہ نکلا۔حالانکہ آپ کو دفن ہوئے چھیالیس سال گزرچکے تھے۔
(حجتہ اللہ،ج 2ص 864، بحوالہ ابن سعد)
تبصرہ:
وفات کے چھیالیس سال بعد لاش میں سے تازہ خون بہہ نکلنا اس بات کی دلیل ہے کہ شہداء کرام اپنی قبروں میں روحانی طور پر زندہ ہیں اور شہیدوں کی زندگی کے بارے میں قرآن کریم میں اللہ کا فرمان سورہ البقرہ آیت نمبر154اور سورہ آل عمران آیت نمبر169میں موجود ہے۔