حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ کی تروتازہ نعش ایک قبر سے دوسری قبر میں
تحریر: ذیشان ارشد (September 29, 2013)
حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کو شہادت کے بعد بصرہ کے قریب دفن کردیا گیا مگر چونکہ آپ کی قبر نشیب میں تھی اس لئے قبر کبھی کبھی پانی میں ڈوب جاتی تھی۔ آپ نے ایک شخص کو بار بار خواب میں آکر اپنی قبر بدلنے کا حکم دیا، لہذا اس شخص نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے اپناخواب بیان کیا۔آپ نے دس ہزار درہم میں ایک صحابی کا مکان خرید کر اس میں قبر کھودی اورحضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ کی لاش کو اس میں منتقل کردیا، دیکھنے والوں کا بیان ہے کہ’اتنے عرصہ(تیس سال تقریباً) ۱ گزرجانے کے باوجود یہ جسم خاکی اسی طرح محفوظ و مامون تھا یہاں تک کہ آنکھوں میں جو کافور لگایا تھا وہ بھی بعینہ موجود تھا‘۔
(کتاب عشرہ مبشرہ237)
۱ اسدالغابتہ ص 161/3